پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس فروری میں طلب کرنے کا فیصلہ

کراچی31دسمبر(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے فروری میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس یوم کشمیر کے بعد ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس لاہور یا اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا، سی ای سی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ سمیت دیگر مسائل پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کی پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی اپنا موقف واضح کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک کے چند مقامات پرشدید سرد موسم، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Tue Dec 31 , 2024
 گلگت/   بلتستان 31دسمبر(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابر […]