سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد زخمی

|کراچی31دسمبر(پی پی آئی) مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ملتان روڈ پرمختلف گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی۔ حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ لیاقت پور میں مسافر بس گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں دومسافر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔نوشہرہ ورکاں میں مسافربس سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔ بس ڈرائیور زخمی ہوا۔ اوباڑو کموں شہید کے قریب سکھرایکسپریس  وے پردھند کے باعث بس الٹ گئی جس میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔سمندری اڈہ سلونی جھال کیقریب دھند کے باعث مسافروین حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثہ میں 7مسافر زخمی ہوئے۔ سمندری اڈہ سلونی جھال کیقریب دوسرے حادثے میں کارگن یسے لوڈ ٹرالی سیٹکرا گئی۔ پولیس اے ایس آئی اور شہری زخمی ہوئے۔بہاولپور میں بارات لے کرجانے والی مسافر کوسٹر ہائی وے پرالٹ گئی۔ کوسٹر الٹنے سے3 افراد زخمی ہوئے۔