اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے اے سولر نے نئے ڈبل-گلاس ماڈیولز جاری کردیے

شنگھائی، 17 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات کے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے معیاری 60 سیل ڈبل-گلاس ماڈیولز نے آئی ای سی 61215 اور آئی ای سی 61730 معیارات کی جانب سے درکار اعتماد کی تمام پرکھ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے اور ٹی یو وی ایس یو ڈی اسناد حاصل کرلی ہیں، ساتھ ہی عالمی مارکیٹ کے لیے ڈبل-گلاس ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز بھی۔

JA%20Solar%20Holding جے اے سولر نے نئے ڈبل گلاس ماڈیولز جاری کردیے

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

حال ہی میں شمسی بجلی کی پیداوار کی تنصیب دنیا بھر میں زبردست رفتار کے ساتھ بڑھی ہے اور پی وی مصنوعات کی کارکردگی، اعلیٰ معیار کے اور قابل بھروسہ پی وی ماڈیولز کی طلب میں یکساں اضافہ ہوا ہے جو جلد خراب ہوئے بغیر سخت ترین ماحول میں بھی چل سکیں۔ اس طلب کو پورا کرنے کے لیے جے اے سولر ڈبل-گلاس پی وی ماڈیولز کی تیاری مکمل اور اگست 2015ء سے ان ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کرچکا ہے۔ جے اے سولر کے معیاری 60-سیل ملٹی-سی ماڈیولز بے ڈھانچہ ڈیزائن کے ساتھ دونوں طرف انتہائی مضبوط 2.5 ملی میٹر موٹے شیشے میں بند ہوتے ہیں۔ صرف سامنے کے رخ پر شیشہ رکھنے والے عام پی وی ماڈیولز کےمقابلے میں ڈبل-گلاس ماڈیولز زیادہ بھروسہ مند اور پائیدار ثابت ہو رہے ہیں، اور ساتھ ہی زیادہ درجہ حرارت، زیادہ مرطوب، ہوائی، نمکین یا خشک حالات رکھنے والے ماحول، جیسا کہ ساحلی مقامات، مچھلیوں کے فارمز اور صحراؤں، میں لگانے کے لیے موسمی حالات سے محفوظ ثابت ہوئے ہیں۔  مزید برآں، جے اے کے ڈبل گلاس ماڈیولز 1500 وولٹ نظام کے لیے آئی ای سی معیار کی بنیاد پر ڈیزائن کیے گئے ہیں وہ بھی 30 سال کی کارکردگی ضمانت کے ساتھ، اس امر کی کہ پہلے سال میں 2.5 فیصد سے زیادہ بجلی میں کمی نہیں آئے گی جس کے بعد یہ سالانہ شرح 0.5 فیصد رہے گی۔ ضمانت کا یہ عہد مکمل ہونے پر ایسے ڈبل گلاس ماڈیول کی کارکردگی کی سطح ابتدائی طاقت کا بدستور 85 فیصد ہوگی۔

جے اے سولر کے ایگزیکٹو صدر جناب جیان سی نے کہا کہ “ٹی یو وی ایس یو ڈی میں آئی ای سی 61215 اور آئی ای سی 61730 معیارات کی کامیابی سے تکمیل اور عالمی معیار کے لیے ڈبل گلاس ماڈیولز کی تیاری کے آغاز نے ایک مرتبہ پھر جے اے سولر کی اس روایت کو ثابت کیا جو اپنے صارفین کو اعلیٰ کارکردگی کی حامل پی وی مصنوعات بہترین معیار اور بھروسہ مندی کے ساتھ فراہم کررہا ہے، اور ساتھ ساتھ تکنیکی جدت طرازی اور مسلسل کارکردگی بہتری کے ذریعےصاف توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب  کو پورا کرنے کے عہد کو بھی پورا کررہا ہے۔”

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO