ٹی سی ایل نے مسلسل چوتھے سال ایشیا کے بہترین آجر برانڈ کا عزاز جیت لیا

شین چین، چین، 17 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ایشیا کے بہترین آجر برانڈ ایوارڈز کی چھٹی تقریب 12 اگست کو سنگاپور میں منعقد ہوئی۔ “اسمارٹ” مصنوعات اور انٹرنیٹ ایپلیکیشن خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے ٹی سی ایل کارپوریشن کو ملازمین کے تربیتی پروگرامات اور انسانی وسائل کے انتظام میں اپنی کامیابیوں پر مسلسل چوتھے سال اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹی سی ایل ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر وینگ چینگ نے اعزاز کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ باصلاحیت افراد کی تربیت کا پروگرام جو مسلسل ارتقاء پذیر ہے ٹی سی ایل کی مستقل ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔

Corporation ٹی سی ایل نے مسلسل چوتھے سال ایشیا کے بہترین آجر برانڈ کا عزاز جیت لیا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150817/0861507575

ایشیا کے بہترین آجر برانڈ ایوارڈز یعنی ایشیاز بیسٹ ایمپلائر برانڈ ایوارڈز، جن کی میزبانی ایمپلائر برانڈنگ انسٹیٹیوٹ، ورلڈ ایچ آر ڈی کانگریس اور اسٹارز آف دی انڈسٹری گروپ نے کی، صنعت میں سب سے مستند مانے جاتے ہیں۔ ججوں کے پینل کی جانب سے ملازمین کے لیے کام کے مثبت ماحول کو تخلیق کرنے کے لیے کوششوں اور ملازمین کو اپنی ان صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے باصلاحیت افراد کے تربیتی پروگرام پر بہت سراہا گیا، جو ان کے کیریئر میں آئندہ مواقع کو بہتر بنانے کے کام آئیں گی، اس کے ساتھ ساتھ اس کارپوریٹ کلچر کو بھی داد دی گئی جو ادارے کی ترقی کی بنیاد کے طور پر ادارے کے مفادات کے ساتھ ملازمین کے مفادات پر زور دیتا ہے۔

1980ء کی دہائی میں اپنے آغاز سے اب تک ٹی سی ایل ایک عالمی انٹیلی جنٹ مصنوعات تیار کرنے والے انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروس گروپ میں تبدیل ہوچکا ہے، 30 سے زیادہ سالوں کے دوران تبدیل کرنے والی جدتوں کے ایک سلسلے کے بل بوتے پر۔ اس دوران ایس کارپوریٹ کلچر جو ماہر افراد اور ان کے لیے ایسے کو دریافت کرتا ہے جو ان کی انوکھی صلاحیتوں کے بہترین استعمال کو ممکن بنائے اور ایک ناگزیر قوت بن جائے۔ ٹی سی ایل گروپ اب ایشیا، امریکا، یورپ اور اوقیانوسیہ میں 80 سے زیادہ ممالک میں 75,000 افراد کو ملازم رکھتا ہے۔ اپنے کارپوریٹ فلسفے کے عین مطابق جو عملے کے احترام پر زور دیتا ہے، ٹی سی ایل اپنے باصلاحیت افراد کو تربیت دینے کے اپنے بے مثال پروگراموں کو مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کی کا عہد کرتا ہے، جو کام میں مختلف ثقافتوں کی شمولیت کا احترام کرتا اور انہیں سہولت دیتا ہے۔

ٹی سی ایل کے تربیتی پروگرام نے سب سے پہلے اس وقت پہچان حاصل کی جب چیئرمین لی ڈونگ شینگ نے 2006ء میں ایگل ٹیلنٹ ٹرینگ پروگرام تخلیق کیا۔ اس پروگرام میں ایگزیکٹوز کے لیے سورنگ ایگلز پروگرام، درمیانے مینیجرزکے لیے ایلیٹ ایگلز پروگرام، صف اول کے مینیجرز کے لیے فلائنگ ایگلز پروگرام اور ساتھ ساتھ حال ہی میں ادارے میں آنے والے اور تازہ گریجویٹس کے لیے ایگلٹس پروگرام شامل تھا۔ جامع تربیتی پروگرام کو انتہائی مسابقت رکھنے والے عملے میں خوبیاں پیدا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150817/0861507575

Latest from Blog