کراچی31دسمبر(پی پی آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا، نئے نرخوں کا اطلاق 5 جنوری سے ہو گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نظرثانی شدہ ٹول نرخوں کا اعلان کر دیا ہے۔قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، قومی شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔