کراچی31دسمبر(پی پی آئی) علما یونیورسٹی کے وفد کی کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات علما یونیورسٹی کے رجسٹرار سید کاشف رفیع، ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی اور ڈاکٹر راجہ ریحان،ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفر داود کی قیادت میں چینی قونسل جنرل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد نے علما یونیورسٹی اور چین کی نمایاں یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے نتیجہ خیز گفتگو کی بات چیت کے اہم شعبوں میں چینی تعلیمی، تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکت داری اور طلبا ایکسچینج پروگرام کو باقاعدہ بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنا شامل ہے وفد نے روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، گرین فنانس اور پائیداری جیسے جدید شعبوں میں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں اور منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا فیکلٹی ممبران مشترکہ تحقیقی مقالوں، اپلائیڈ اسٹڈیز اور کراس ڈسپلنری پروجیکٹس کے ذریعے ان اقدامات میں فعال کردار ادا کریں گے فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے کو تعلیمی، ثقافتی اور سماجی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل کہنا مناسب ہوگایہ پروگرام علمایونیورسٹی اور چینی یونیورسٹیوں کے درمیان عالمی افہام و تفہیم کو فروغ دیتے ہوئے تعلیمی تجربے کو تقویت بخشیں گے دیگر باہمی تعاون کی کوششوں میں تحقیقی مواد کا تبادلہ،مشترکہ ریسرچ پروجیکٹ اور ان کی اشاعت شامل ہے مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس، اور صلاحیت سازی کے تربیتی سیشنز کے ذریعے مہارت کا اشتراک اعلیٰ تعلیم کے معیار اور پیشہ ورانہ ترقی میں مزید اضافہ کرے گایہ تعاون علما یونیورسٹی کے عالمی تعلیمی مقاصد کو فروغ دینے اور تحقیقی و تعلیمی تبادلے کے مواقع پیدا کرنے کے مشن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے