نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ تر سرد اور خشک موسم، شدید دھند کی پیش گوئی

کراچی یکم جنوری(پی پی آئی) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔بدھ کی صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد اور کوئٹہ تین ڈگری سینٹی گریڈلاہور آٹھکراچی پندرہ پشاور چھ گلگت منفی تین مری ایک اور مظفر آباد چارڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، ہلکی بارش اور برفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم شدیدسرد اورمطلع ابر آلود رہے گا۔