موسم سرما کی چھٹیاں ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے

کراچی یکم جنوری(پی پی آئی) موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے تاہم پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے دی جانے والے موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے ہیں تاہم پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے کم ہے۔کراچی میں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں سے کشیدہ صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث والدین کی بڑی تعداد نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔ -حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سردی کی شدت کے باعث پہلے روز اسکولوں میں طلبہ وطالبات کی حاضری معمول سے کم رہی جب کہ دیگر نے صبح سویرے سردی سے کپکپاتے ہوئے اسکولوں کا رخ کیا۔پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 13 جنوری تک جاری رہیں گی جب کہ خیبر پختونخوا میں اسکول 6 جنوری سے کھلیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے ہفتے میں سردی کی شدت بڑھنے اور کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی کی پٹ فیڈر نہر سے شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد

Wed Jan 1 , 2025
ڈیرہ مراد جمالی،یکم جنوری(پی پی آئی)  صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی کی پٹ فیڈر نہر سے ایک خاتون کی لاش ملی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 روز قبل شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی خاتون کی لاش ملی۔ ضلع نصیر آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کی پٹ فیڈر کینال سے ملنے […]