ڈیرہ مراد جمالی،یکم جنوری(پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی کی پٹ فیڈر نہر سے ایک خاتون کی لاش ملی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 روز قبل شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی خاتون کی لاش ملی۔ ضلع نصیر آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کی پٹ فیڈر کینال سے ملنے والی لاش کو ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔