کراچی یکم جنوری(پی پی آئی) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن نے ملک بھر میں موجود427,149ای او بی آئی پنشنرزکودسمبر کی پنشن کی ادائیگی کے لئے 4,706,554,119 روپے کے پنشن فنڈ جاری کر دئیے گئے ہیں جس سے ملک بھر میں 427,149 پنشنرز مستفید ہوں گے، بینک الفلاح 2 جنوری سے پنشن تقسیم کرے گا۔