کراچی میں 12 میگا پکسلز کے 12ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے

کراچی یکم جنوری(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ایکسائیز سلیم راجپوت، ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ اور دیگر اجلاس میں شریک  تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ  نے بریفنگ دی۔کراچی سیف سٹی کے فیز ون، ٹو، تھری، فور اور فائیو کی مالیت 34.95 بلین روپے ہے۔شہر کراچی میں 12 میگا پکسلز کے 12000 سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیئے جائیں گے جو شہر بھر میں 1700 کلومیٹرز میں 45 مقامات اور 2525 پولیس سائیٹس میں  نصب ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 110 ایمرجنسی رسپانس وہیکلز لی جائیں۔میں نے ایمرجنسی رسپانس وہیکلز جائزہ لیا ہے وہ اچھی ہیں، ایمرجنسی رسپانس وہیکلز مختلف مقامات پر تعینات کی جائیں،ایمرجنسی رسپانس وہیکلز کی شہر میں پیٹرولنگ سے کافی سی سی ٹی وی کوریج ہوگی، کراچی سیف سٹی فیز ون میں 1300 سی سی ٹی وی کیمرا لگائے جائینگے،مزید 1044 نئے کیمرے اور 256 سی سی ٹی وی کیمراوں کو اپ گریڈ کیا جائے گاکراچی سیف سٹی کی پیشرفت سے متعلق اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ کمپیوٹر ہارڈ ویئر، پلانٹ اور مشینری سمیت تمام آلات کی خریداری ہوچکی ہے بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن پر پہلا پی او پی سائیٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے مزید 17 پوائنٹ آف پریزنٹس (پی او پی) سائیٹ سائیٹس پر کام جاری ہے پی او پی سائیٹس کے تھانوں میں پریڈی، آرام باغ، آرٹلری، سول لائن، فریئر، صدر، بوٹ بیسن، کلفٹن، کھارا در، عزیز بھٹی، برگیڈ، بہادرآباد، فیروز آباد، شاہراہ فیصل، ٹیپو سلطان، ائیرپورٹ، ملیر سٹی اور ماڈل کالونی شامل ہیں شاہراہ فیصل پر کے پی او کے ساتھ سیف سٹی کا ہیڈکوارٹر بنا رہے ہیں، 300 مقامات پر پول لگائے گئے ہیں جن میں 200 کی فاؤنڈیشن مکمل ہوچکی ہے  اور وہاں 198 سی سی ٹی وی کیمرا نصب ہونگے نادرا اور محکمہ ایسائیز کے ساتھ سیف سٹی کو ڈیٹا لنک کرنے کا کام شروع کر رہے ہیں َ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت دی کہ فروری کے پہلے ہفتے سے جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس کی گاڑیاں پکڑنا شروع کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے  ہدایت دی کہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی سیف سٹی پروجیکٹ شروع  کئے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ای او بی آئی پنشنرزکودسمبر کی پنشن کی ادائیگی آج شروع ہوگی

Wed Jan 1 , 2025
کراچی یکم جنوری(پی پی آئی) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن نے ملک بھر میں موجود427,149ای او بی آئی  پنشنرزکودسمبر کی پنشن  کی ادائیگی کے لئے 4,706,554,119 روپے کے پنشن فنڈ جاری کر دئیے گئے ہیں جس سے ملک بھر میں 427,149 پنشنرز مستفید ہوں گے، بینک الفلاح 2 جنوری سے پنشن تقسیم کرے گا۔