نوشہرو فیروز میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح

نوشہرو فیروز یکم جنوری(پی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان اعوان نے  ڈپٹی کمشنر آفس پر نمبر لگا کر ضلع  میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینسس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عابد حسین ڈہراج و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا آغاز یکم جنوری  سے ہو رہا ہے جو 15 فروری 2025 تک جاری رہے گا۔ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری اپنی نوعیت کی پہلی  ڈیجیٹل زراعت شماری ہے جس میں زمیندار و کاشتکار، زرعی آلات اور مال مویشی رکھنے والے بھی مکمل طور پر شمار کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شماری سے کسانوں کی مشکلات دور کرنے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے منصوبہ بندی میں مدد ملے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینسس کوآرڈینیٹر عابد حسین ڈہراج نے بتایا کہ ضلع کے منتخب 87 بلاکس میں زراعت شماری کی جائے گی پہلے مرحلے میں 43 بلاکس اور دوسرے مرحلے میں 44 بلاکس میں آپریشن مکمل کیا جائے گا۔ زرعی شماری کے پہلے پانچ روز میں گھروں کی فہرستیں مرتب کی جائیں گی جبکہ بقیہ 20 دنوں میں اعدادوشمار اکٹھے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے لیے ہر ٹیم کے ساتھ جوان بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں 12 میگا پکسلز کے 12ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے

Wed Jan 1 , 2025
کراچی یکم جنوری(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری […]