اسلام آبادیکم جنوری(پی پی آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بار دس سال سے زائد العمر بچوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سیکیورٹی فیچرز کے تحت دس سال سے زائد العمر بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیاہے،اس خصوصی ب فارم(رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا اجرا نادرا اور محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے مرحلہ وار کیا جائے گا۔