زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹرز معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں:سرفراز بگٹی

کوئٹہ یکم جنوری(پی پی آئی)  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ساتویں زرعی مردم شماری کا ملک کی معیشت میں  ایک اہم کردارہیان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ساتویں زرعی مردم شماری 2024 کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹرز پاکستان اور بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں، ساتویں زرعی مردم شماری 2024 ایک اہم قدم ہے۔ اعدادوشمار جمع کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مستند اعدادوشمار جمع کرنے پر زور دیا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے زراعت علی حسن نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی محکمے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ساتھ مل کر کام کریں۔ زہری، صوبائی وزرا میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، میر سلیم خان کھوسہ، سردار کوہیار، میر شعیب نوشیروانی، ترجمان صوبائی وزیر حکومت، شاہد رند، چیف سیکرٹری بلوچستان، شکیل قادر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا، دیرینہ مسائل حل ہوں گے:میئر کراچی

Wed Jan 1 , 2025
کراچی یکم جنوری(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا اور عوام کے دیرینہ مسائل اس سال حل ہوں گے اور شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، کراچی کے کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور کئی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کئے […]