کوئٹہ یکم جنوری(پی پی آئی) منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے نوہسر میں 2025 کا پہلا بم حملہ پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے نوہسر میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس سے پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔