ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کہیں بارش تو کہیں برفباری اور دھند کا امکان ہے۔اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی طورپر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں ہلکی بارش اوربوندا باندی ہو سکتی ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں درمیانی سے شدید بارش اوربرفباری کی توقع ہے جبکہ باجوڑ،خیبر،شانگلہ، بونیر،بٹگرام،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔صوابی،مردان،پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،کرک،کْرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے,پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، لاہور،شیخوپورہ اور فیصل آباد شامل ہیں۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ،چمن، پشین،زیارت اورقلعہ عبداللہ میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے،اسکردو میں منفی نو،لیہہ میں منفی آٹھ اور پارا چنارمیں منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، ڈالر278 روپے50 پیسے کی سطح پر

Thu Jan 2 , 2025
کراچی 02جنوری(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔کرنسی ڈیلرز  کے مطابق جمعرات کو  کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسے کی سطح پر آگیا۔