گنے کے کاشتکار صحیح قیمت نہ ملنے، ملوں کی ظالمانہ کٹوتی پرسراپا احتجاج ہیں ‘ مسرت چیمہ

لاہور02جنوری(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکمران معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی زراعت کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں، پہلے گندم کی فصل لگانے والے کسان کو  رسوا کیا گیا اب یہی حال گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ کیا جارہا ہے، کسان حکومتی پالیسیوں سے متنفر ہو کر جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس سے آنے والے برسوں ں میں فوڈ سکیورٹی کے خدشات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کسانوں کو 2500ارب روپے اضافی آمدن ہوئی تھی جس کی وجہ سے کسان خوشحال ہوا اور معیشت نے بھی ترقی کی۔ صنعتوں کی ترقی زراعت کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے لیکن وڑن سے عاری حکمران اسے جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں۔ زراعت کی ترقی کے صرف دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، آج گنے کا کسان اپنی فصل کی صحیح قیمت نہ ملنے اور ملوں کی جانب سے ظالمانہ کٹوتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن ا س کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہائی رائز عمارتوں کے حوالے سے منصوبہ بنایا تاکہ قوم کیلئے خوراک دینے والی زرعی اراضی کو بچایا جا سکے لیکن اس منصوبے کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کا''اڑان پاکستان'' پروگرام ملکی معیشت کو مضبوط بنائے گا، ملک خدا بخش

Thu Jan 2 , 2025
کراچی 02جنوری(پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے” انرجی” کے کنوینر،یونائٹیڈ بزنس گروپ کی مرکزی کور کمیٹی کے ممبر اور پیٹرولیم وسی این جی سیکٹر کے معروف ایکسپرٹ ملک خدا بخش نے ایک بیان میں  وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعلان کردہ ملک کی پائیدار ترقی کے حامل پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبے ”اڑان پاکستان” کی […]