سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی کے سبب جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے، حریت کانفرنس

مظفرآباد02جنوری(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیوں اور استقامت نے تنازعہ کشمیر کو ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان  نے ایک بیان میں بھارت کی بی جے پی حکومت کی فوجی اور ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے سبب پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔انہوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور انہیں بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی مذمت کی۔اے پی ایچ سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلے میں مداخلت کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔