شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کئی مسافر معمولی زخمی

مٹیاری 02جنوری(پی پی آئی) مٹیاری کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اْتر گئیں جس کے بعد اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ایدھی ٹرسٹ  کے مطابق ٹرین حادثے میں چند مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اپ ٹریک کی بحالی کا کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔حادثے کے باعث پنجاب اور کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حب پولیس کا آپریشن،7 ملزمان گرفتار،چھینی گئی موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور منشیات برآمد

Thu Jan 2 , 2025
حب 02جنوری(پی پی آئی) حب پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور منشیات برآمد کرلی۔حب پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون، ملزم نوید ولد سلیم کے قبضے سے پسٹل بمعہ کارتوس،ملزم صفی اللہ ولد صدیق کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکل، ملزم فدا […]