حب 02جنوری(پی پی آئی) حب پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور منشیات برآمد کرلی۔حب پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون، ملزم نوید ولد سلیم کے قبضے سے پسٹل بمعہ کارتوس،ملزم صفی اللہ ولد صدیق کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکل، ملزم فدا حسین ولد گہور کے قبضے سے 2840 گرام چرس، ملزم ذکریا ولد منان اور مظفر ولد برکت سے ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موبائل فون اور ملزم زین علی ولد ریاض کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے۔ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے