بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا: عظمیٰ بخاری

لاہور03جنوری(پی پی آئی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ ہو گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف یہ باہر نکل کر غلط زبان استعمال کررہے ہیں، ان کا وہی انداز ہے، یہ 9مئی دوبارہ دہرانے کیلئے تیار ہیں، ان کو تو معافی نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کیا ان کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہیے؟ کے پی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے، ان فسادیوں کو وہاں ہلہ شیری اور شاباش دی جاتی ہے، ان کو کہا جاتا ہے ویری گڈ بڑا کارنامہ سرانجام دیکر آئے ہو۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو گڑگڑا کر معافیاں مانگ کر باہر آئے ہیں ان کو دوبارہ ملک میں آگ لگانے کا کہا جارہا ہے، ان کے تاثرات ملک میں دوبارہ آگ لگانے کیلئے نظر آرہے ہیں، ایسے لوگوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، آنے والے دنوں میں کسی کا ریلیف بنتا تھا تولگتا ہے ان کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ معافی اس کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہا ہو، پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اجلاس میں یہ نہیں ہوتا کہ فلاں کو پکڑ لو،فلاں پر پابندی لگادو، وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی میٹنگ مہنگائی کی صورتحال پر تھی،پچھلے دور میں مہنگائی ہوتی تو سب سے پہلے ہمیں عالمی فگرز بتائے جاتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی ریڈ لائن پر 3 شفٹوں میں کام کرنے کا حکم

Fri Jan 3 , 2025
کراچی 03جنوری(پی پی آئی)سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔کراچی میں سینئروزیرسندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ریڈلائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی لانے کیلئے تین شفٹوں میں کام کیا […]