کراچی ریڈ لائن پر 3 شفٹوں میں کام کرنے کا حکم

کراچی 03جنوری(پی پی آئی)سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔کراچی میں سینئروزیرسندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ریڈلائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی لانے کیلئے تین شفٹوں میں کام کیا جائے، ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کینظام میں انقلاب لانا ہے، ریڈلائن بی آر ٹی کا مقصدجدید ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرناہے، ریڈلائن بی آر ٹی سیمسافروں کوسفری سہولت ملیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں مصنوعی ذہانت سے چہرے کی شناخت کا حاضری نظام متعارف

Fri Jan 3 , 2025
کوئٹہ، 03 جنوری (پی پی آئی) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایت پر بلوچستان سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے مختلف محکموں میں مصنوعی ذہانت سے چہرے کی شناخت کا حاضری  نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان نے تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ کوئٹہ […]