کوئٹہ، 03 جنوری (پی پی آئی) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایت پر بلوچستان سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے مختلف محکموں میں مصنوعی ذہانت سے چہرے کی شناخت کا حاضری نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان نے تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مختلف انتظامی محکموں میں خدمات انجام دینے والے تمام ملازمین کے حوالے سے دستاویزات بشمول ایک پاسپورٹ سائز تصویر، CNIC کی کاپی، عہدہ اور سیکشن فراہم کریں۔ تاکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چہرے کی شناخت حاضری کے انتظام، نگرانی اور حفاظتی نظام کو فعال بنایا جاسکے۔