کراچی 03جنوری(پی پی آئی) 2025 میں دو سورج اور 2 ہی چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا جو کہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔اس کے علاوہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، پہلا چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں اس وقت دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سال 2025 کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا، یہ چاند گرہن رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع اور ایک بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، یہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا۔