ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ صحت بلوچستان کے الاؤنسز میں اضافے کے لیے جامع سمری طلب

کوئٹہ 03جنوری(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ  محکمہ صحت  کی مختلف کیٹیگریز کے الاؤنسز میں اضافے کے لیے جامع  سمری پیش کریں۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے 25 دسمبر 2024 کو جاری کردہ غیر سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الاؤنسز میں اضافے  کی منظوری کے لیے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس  سے متعلق پیرامیڈیکل، منسٹریل اسٹاف، نرسوں، فارماسسٹ اور ڈاکٹروں کے لیے رسک الاؤنس کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ الاؤنس بمقابلہ ایچ پی اے ٹیچنگ فیکلٹی کے لیے اور ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ کے وظیفے میں اضافہ سے متعلق رپورٹ بھیجی جائے۔