سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منائیں گے

مظفرآباد 4 جنوری(پی پی آئی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اتوار کویوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق کے حصولت ک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس دن کو منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔پانچ جنوری 1949کو سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے زیرنگرانی استصواب رائے کے تحت کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے تیرہ اگست 1948 اور پانچ جنوری 1949کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔پانچ اگست 2019  کو جب نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوح کیا تھا تب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔