کراچی 4 جنوری(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لوئر کرم کے علاقہ بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔ گورنر سندھ نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قافلہ پر فائرنگ امن کاوشیں ناکام کرنے کی سازش ہے، یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے۔