شکارپور کے سینئر صحافی عبدالمنان حنفی سڑک حادثے میں جاں بحق

شکارپور4 جنوری(پی پی آئی)  سینئر صحافی سائیں بخش عرف عبدالمنان حنفی ہفتے کے روز شکارپور سکھر نیشنل ہائی وے روڈ پر سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا۔نتیجے میں موٹر سائیکل  پرسوار عبدالمنان حنفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اس کے دو دیگر ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔متوفی اپنے دوست اور رشتہ دار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں سینئر صحافی عبدالمنان حنفی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہیں دم توڑ گئے جبکہ کار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔عبدالمنان کی نماز جنازہ ہفتہ کی شب حاجی خوستی گاؤں مدرسہ میں ادا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جو ٹھیکیدار معیاری کام نہیں کرے گا اسے ادائیگی نہیں ہوگی:میئر کراچی

Sat Jan 4 , 2025
کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جو ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے انہیں اورا ن کی فرم کو دس دن کا نوٹس دے کر بلیک لسٹ کردیا جائے،  جو ٹھیکیدار معیاری کام نہیں کرے گا اسے ادائیگی نہیں ہوگی،جی الانہ روڈ کے ٹھیکیدار کی ادائیگی روک دی جائے،تمام […]