دنیاکاربن منڈیوں سے استفادہ کیلئے ترقی پذیرملکوں سے تعاون کرے: رومینہ خورشید عالم

 اسلام آباد 6جنوری(پی پی آئی)موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کاربن کی نئی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک سے تعاون کرے۔پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک مالی اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کے ذریعے اپنے وعدے پورے کریں۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان سا لمیت اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھتے ہوئے باکو میں کاپ 29 میں منظور کردہ رہنما اصول اپنانے اور ان پر عمل پیرا ہونے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے ان رہنما اصولوں کی منظوری کو بین الاقوامی ماحولیاتی تعاون کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ازبکستان کا اس سال کراچی کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Mon Jan 6 , 2025
کراچی 6جنوری(پی پی آئی) ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اس سال کراچی کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان پاکستان میں ازبکستان کے سفیرتختائیوعلیشرنے اپنے دورہ کراچی کے دوران کیا۔سفیر نے کہا کہ ازبکستان نے ستمبر 2023میں پاکستانی شہریوں کے لئے آسان شرائط پر ویزانظام نافذ […]