سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ازبکستان کا اس سال کراچی کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی 6جنوری(پی پی آئی) ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اس سال کراچی کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان پاکستان میں ازبکستان کے سفیرتختائیوعلیشرنے اپنے دورہ کراچی کے دوران کیا۔سفیر نے کہا کہ ازبکستان نے ستمبر 2023میں پاکستانی شہریوں کے لئے آسان شرائط پر ویزانظام نافذ کیا تھا جس کامقصد کاروباری اور سیاحتی سفر میں سہولت فراہم کرناتھا۔سفیر نے تجارتی استعدادکار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ سال اڑتیس کروڑسترلاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔انہوں نے گزشتہ جون میں تاشقند میں منعقدہ “میڈ اِن پاکستان” سنگل کنٹری نمائش کی کامیابی کو بھی سراہا۔