نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنیوالے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم

اسلام آباد 6جنوری(پی پی آئی)  نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے۔محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔محسن نقوی کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی کے ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں 10 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے، نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز سے شہری 24 گھنٹے مستفید ہو سکیں گے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے اعلامیہ کے مطابق 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24/7 کر دیا گیا، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔مصطفیٰ جمال قاضی نے مزید کہا کہ پاسپورٹس کے اجرامیں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے، شہریوں کے لئے آسان پراسس اور بروقت اجرا یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی پی اور ذوالفقار بھٹو نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے قوم کوسرخرو کیا:چوہدری لطیف اکبر

Mon Jan 6 , 2025
مظفرآباد 6جنوری(پی پی آئی)اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہاہے کہ میری ساری زندگی کی سیاسی جدوجہد خدمت خلق، قومی وقار، ریاستی تشخص اور آئین وقانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام سے عبارت ہے۔ پیپلز پارٹی اور اسکے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سسکتی تڑپتی انسانیت کے بنیادی حقوق کیلئے […]