شاہ پور چاکر6جنوری(پی پی آئی) مسلم لیگ ن (سندھ) کے سابق نائب صدر راؤ عبدالشکور مرحوم کی برسی انکے آبائی شہر شاہ پور چاکر، ضلع سانگھڑ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں دوست احباب عزیز و اقارب اور پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی مرحوم کی اعلیٰ خدمات، سادگی سماجی حیثیت اور کرپشن سے بے داغ زندگی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رہنما پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں آخر میں راؤ عبدالشکور مرحوم کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔