لاڑکانہ 6جنوری(پی پی آئی) لاڑکانہ میں چوروں کی تلاش میں شہریوں نے کتوں سے مدد لینا شروع کردی ہے ۔ سیال برادری کے با اثر شخص کے گھر سے پانی کی موٹر چوری ہو گئی علاقہ پولیس کو اطلاع کی گئی لیکن نہ چور پکڑا گیانہ ہی پانی کی قیمتی موٹر برآمد ہوئی اس پرمالک مکان نے پولیس کو چھوڑ کر کھوجی کتے سے مدد حاصل کی تو کھوجی کتا قریب کباڑی کی شاپ پر جاکر بیٹھ گفیا تو پولیس نے کباڑی ک شاپ کی تلاشی لی اور چوری شدہ قیمتی موٹر برآمد کر کے کباڑی کوحراست میں لے لیا۔