کراچی6جنوری(پی پی آئی)پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپیٹیشن پریڈ پی این ایس قاسم میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کے تحت یہ تقریب ہر سال آپریشنل سال کے کامیاب اختتام پر منعقد ہوتی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابقچیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کوسٹل کمانڈ نے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز کے باوجود سر کریک سے جیوانی تک پاکستان کے ساحلی علاقوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے مشن میں کوسٹل کمانڈ نے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز کے باوجود سر کریک سے جیوانی تک پاکستان کے ساحلی علاقوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے مشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر کوسٹ نے کوسٹل کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال کے دوران مختلف آپریشنل، انتظامی اور فلاحی منصوبوں میں کمانڈ کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو ایوارڈز اور ٹرافیاں پیش کیں۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول آفیسرز، سول معززین اور سی پی او/سیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔