کوئٹہ، 07 جنوری (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لہری قبرستان سے منگل کو ایک شخص کی لاش ملی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لہری قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن سے نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے سنڈی مین پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔