فرائض کی ادائیگی میں شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں: ڈی آئی جی بینظیر آباد

نوشہرو فیروز 8 جنوری(پی پی آئی)  محکمہ پولیس سے ریٹائر ڈ افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب پولیس لائن نوشہرو فیروز میں منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ڈویژن پرویز احمد چانڈیو تقریب کے مہمان خاص تھے، تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک، چیئرمین ضلع کاؤنسل نوشہرو فیروز سہیل اختر عباسی اور محکمہ پولیس کے افسران بھی موجود تھے، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو  ثقافتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح زندگی کے بعد موت لازمی ہے اسی طرح ملازمت ملنے کے بعد ریٹائرمنٹ بھی لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اپنی عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے سندھ پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور وہ شہید مردہ  نہیں بلکہ زندہ ہیں، انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی محنتوں کے باعث محکمے کا نام روشن ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں سندھ پولیس کے جوان اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی قربانی نہ دے رہے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جے یو آئی ف کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال

Wed Jan 8 , 2025
کوئٹہ8 جنوری(پی پی آئی) جے یو آئی ف کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدھ کے روز قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ کوئٹہ کے پولنگ سٹیشنزپر 5 جنوری 2025 کو دوبارہ پولنگ کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے سنہ خان میاں غنڈی کے قریب کوئٹہ سبی […]