ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد10جنوری(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ لسبیلہ، خضدار اور قلات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے اوقات میں گھوٹکی، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Fri Jan 10 , 2025
لاہور 10جنوری(پی پی آئی) پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کو تبدیل کرکے سیکریٹری کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ تعینات جبکہ عمران سکندر سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کردیئے گئے۔سیکریٹری ریگولیشن عرفان سندھو کو سیکریٹری زکوۃوعشر جبکہ سیکریٹری زکوۃوعشر ابراراحمد کو سیکرٹری ریگولیشن پنجاب تعینات […]