ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور 10جنوری(پی پی آئی) پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کو تبدیل کرکے سیکریٹری کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ تعینات جبکہ عمران سکندر سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کردیئے گئے۔سیکریٹری ریگولیشن عرفان سندھو کو سیکریٹری زکوۃوعشر جبکہ سیکریٹری زکوۃوعشر ابراراحمد کو سیکرٹری ریگولیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن جبکہ رجسٹرارکوآپریٹوز اشفاق احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔مریم خان کو کمشنر فیصل آبادڈویژ ن، مسرت جبیں کو کمشنر بہاولپور ڈویژن، عامر کریم کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کردیا گیا۔سلوت سعید کو رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب، کمشنر بہاولپورڈویژن نادر چٹھہ سیکریٹری پنجاب ا سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیئے گئے۔حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیررانا کو اسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔