کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔لنک روڈ پھاٹک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کورنگی ضیاکالونی سیکٹر32A میں فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ سپرہائی وے غازی گوٹھ میں بھی گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لانڈھی ریڑھی روڈ گلی نمبر7 میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ایدھی اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں، لنک روڈ پھاٹک کے قریب شہری کی ہلاکت پر علاقہ مکینوں اور لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا، قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے رہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار، ٹینکرنذرآتش

Fri Jan 10 , 2025
کراچی 10جنوری(پی پی آئی) شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔چھیپا اور ایدھی ٹرسٹ کی اطلاعات کے مطابق  شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار […]