کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار، ٹینکرنذرآتش

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔چھیپا اور ایدھی ٹرسٹ کی اطلاعات کے مطابق  شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوارشخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کوٹکرماردی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پرسوار 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دوسری موٹر سائیکل سوارپر ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ ٹاون کے قریب حب ریور روڈ پر بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعے میں بھی ٹینکر ڈرائیورفرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کاٹھور کے پاس کار سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کوسٹ گارڈ اہلکار بھی چل بسا، کار سوار کچھ دور جانے کے بعد اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش جاری ہے۔ کورنگی میں ہونے والے ایک حادثے میں چمڑا چورنگی کے قریب کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل نالے میں جا گری اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔گورنر سندھ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ حکام کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر آزادکشمیر سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم خان کی ملاقات

Fri Jan 10 , 2025
اسلام آباد10جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں […]