ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزادکشمیر سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم خان کی ملاقات

اسلام آباد10جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن 5اگست2019ء   کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری عوام کو اپنی سرزمین پرآزادی کی فضامیں سانس لینا محال کر رکھا ہے۔ تو ایسے حالات میں آزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔اس موقع پر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی بے لوث نمائندگی کی ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔