تربت کے شہری کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف فدا شہید چوک پر دھرنا

تربت، 10 جنوری (پی پی آئی) تربت کے ایک شہری فدا ولی داد کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ضلع کیچ میں تربت شہر کے علاقے فدا شہید چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ فدا شہید چوک کی ناکہ بندی سے تربت شہر میں ٹریفک میں خلل پڑا، تربت کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاعات کے مطابق تربت شہر کے علاقے فدا شہید چوک پر خواتین کی بڑی تعداد سمیت مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور حکام سے فدا ولی داد کی بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ فدا ولی داد کو گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اسے عدالت میں پیش کیا جائے، جب تک فدا ولی داد کو بازیاب نہیں کیا جاتا، احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ فدا شہید چوک کی بندش سے تربت شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ رپورٹ درج ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

Fri Jan 10 , 2025
کراچی 10جنوری(پی پی آئی) کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہی۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزچورنگی  کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیاتھا اور دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران  یہ کام سر انجام دیا گیا۔ مینٹیننس کے کام کے دوران […]