کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہی۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزچورنگی  کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیاتھا اور دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران  یہ کام سر انجام دیا گیا۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل  ایک گھنٹے کے لیے معطل رہی۔ ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت افرادی قوت کی بہتری کیلئے پرعزم ہے،چوہدری سالک

Fri Jan 10 , 2025
 اسلام آباد10جنوری(پی پی آئی) سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے ملک کی افرادی قوت کی بہتری کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے شروع کیا گیا ایک قدم ہمارے نوجوانوں کیلئے […]