وزیرداخلہ اورمولانا فضل الرحمان کاکرم میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد 10جنوری(پی پی آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور اس دوران ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً کْرم میں امنکیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ کْرم میں امن کی بحال کیلئے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے جان بوجھ کر کْرم کے معاملے پر غلط بیانی کیا۔ اْنہوں نے صورتحال بہتر بنانے کیلئے گرینڈ جرگہ کی کوششوں کو سراہا۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمن نے پاراچنار میں امدادی سامان کے قافلوں کی آمد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب

Fri Jan 10 , 2025
لاہور10جنوری(پی پی آئی) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہم کنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج […]