پنجاب گڈ گورننس اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور 10جنوری(پی پی آئی)  صوبائی وزیراطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب گڈگورننس،میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں، پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں ہو رہا، مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دینگے، مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے ہیں جو کئی سالوں سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو سکالرشپس،گرین ٹریکٹرز اور کسان کارڈ دے رہی ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال سے اور دوسری 12سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی کا پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف کے ویڑن اور انکی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز کی انتھک محنت سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئی ہیں، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی شیرازی ہاوس ٹھٹھہ آمد

Fri Jan 10 , 2025
ٹھٹھہ10جنوری(پی پی آئی) خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی جمعہ کے روز شیرازی ہاوس ٹھٹھہ پہنچے تو سابق ضلع ناظم شفقت حسین شاہ شیرازی،صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی،سابق ایم پی اے  امیر حیدر شاہ شیرازی،تنویر حیدر شاہ شیرازی، اظہار حسین شاہ شیرازنے  اگورنر پختون خواہ کا استقبال کیا  انہیں سندھی ثقافتی اجرک، لنگیوں کے تحائف پہنائے […]