سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے:نقوی

 اسلام آباد 11جنوری(پی پی آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر میریٹ جین سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔