سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف بی آر عدالتوں میں ٹیکس کے زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے:وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد 11جنوری(پی پی آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات جلدنمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ان مقدمات کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو فوری طورپر تیز کرے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں محصولات کی اپیلوں کے ٹریبونلز میں عالمی معیار کے افراد کا تقرر کیاجائے اورانھیں مسابقتی تنخواہیں اورمراعات دی جائیں۔انہوں نے کہاکہ اپیل ٹریبونلز میں بہترین صلاحیتوں والے افراد کا تقرر کرکے مقدمات جلد مکمل کیئے جائیں  انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے  انہوں نے حال ہی میں کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسٹمنٹ سسٹم کا آغاز کیاگیا ہے  وزیراعظم نے کہا اس جدید نظام سے بدعنوانی اور کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی آئی ہے۔  قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت غریبوں پرمزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کرے گی۔