سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سجاول میں زرعی، سماجی و ثقافتی اور تعلیمی و سائنسی فیسٹول منعقد ہوگا

سجاول11جنوری(پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سجاول میں زرعی، سماجی،ثقافتی اور تعلیمی پروجیکٹ پر مبنی سرگرمیوں میں جدید اور اختراعی اقدامات کو فروغ دینے اور ان کی نمائش کے لیے ایک میلے کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی، سماجی و ثقافتی اور تعلیمی و سائنسی میلے کے انعقاد کے متعلق دربار ہال سجاول میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں باالخصوص محکمہ زراعت اور جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیسٹیول میں نمائش کیلئے زراعت اور درخت لگانے کے متعلق اپنے اپنے پروجیکٹ کے متعلق پلان جلد پیش کریں۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی تمام ملکی و غیر ملکی این جی اوز کو بھی زراعت، سماجی و ثقافتی، تعلیم، درخت لگانے اور سائنسی سرگرمیوں کے متعلق اپنے پلان کے ساتھ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پابند بنائیں تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دیکر فیسٹیول کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے اور غذائی استحکام کے حصول کیلئے اس شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد اور نمائش کے باعث مقامی افراد، محققین، کسان، طلبا اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو متوجہ کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، روینیو، پولیس، زراعت، صحت، جنگلات، تعلیم، آبپاشی، ڈرینیج، بلڈنگس، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، لائیواسٹاک، اینیمل ہسبنڈری، فشریز، پی پی ایچ آئی، ریسکیو 1122 و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔