سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے 17 اضلاع سے پولیو وائرس کے پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تصدیق

اسلام آباد 11جنوری(پی پی آئی) پاکستان میں 17 اضلاع سے پولیو وائرس کے پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔  پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وزارتِ صحت کو پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد، لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ڈی جی خان، بارکھان، سبی، دْکی، مستونگ، لکی مروت، بہاولپور، گوجرانوالہ، نوشکی، کیچ، رحیم یار خان اور لاہور سے جمع کئے گئے سیوریج نمونے پازیٹو آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق یہ نمونے دسمبر 2024 میں جمع کئے گئے تھے اس لئے انہیں 2024 کے پولیو وائرس کیسز میں شامل کیا جائے گا۔