سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری نے ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

کراچی 11جنوری(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چھ رویہ ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا ہے، بلاول نے ایکسپریس وے کا معائنہ بھی کیا، ملیر ایکسپریس وے کا نام تبدیل کرکے ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا ہے جو قومی شاہراہ تک بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا۔پہلے مرحلے میں ہفتہ کے روز قیوم آباد سے شاہ فیصل تک پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شاہراہ بھٹو پر ڈرائیو کی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے، بلاول بھٹو نے شاہ فیصل انٹر سیکشن سے کچھ آگے ٹول پلازہ تک خود ڈرائیو کرکے معائنہ کیا۔